LIVE

ٹائیگر کی شادی کے حوالے سے والد جیکی شروف کا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک
March 02, 2021
 

فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی اور اداکار و ڈانسر ٹائیگر شروف کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں جس پر اب جیکی شروف نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

بالی وڈ اداکار اور ڈانسر ٹائیگر شروف کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے والد اور بھارتی اداکار جیکی شروف نے بیٹے کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

جیکی شروف نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ٹائیگر شروف نے فی الحال اپنے کام سے شادی کی ہوئی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دینا چھوڑے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ٹائیگر اگر کسی چیز کو کرنے کی ٹھان لیتا ہے تو وہ اس پر اپنی مکمل توجہ مرکوز رکھتا ہے، اگر اس کی شادی ہو جاتی ہے تو میں جانتا ہوں کہ وہ اس پر مکمل دھیان دے گا‘۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے حوالے سے کئی سالوں سے افواہیں ہیں کہ دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی فلم ’باغی ٹو‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔