LIVE

سنیل شیٹی اپنے جعلی فلمی پوسٹر کیخلاف تھانے پہنچ گئے

ویب ڈیسک
March 04, 2021
 

فلم پروڈیوسر میرا نام استعمال کرکے فلم کے نام پر سرمایہ حاصل کرنا چاہتے ہیں،سنیل شیٹی،فوٹو:سوشل میڈیا

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے فلم کے جعلی پوسٹر پر ایک پروڈکشن ہاؤس کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی۔

ایک انٹرویو میں سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر نے اجازت کے بغیران کی تصویر استعمال کی ہے۔

سنیل شیٹی کاکہنا ہےکہ یہ عمل مکمل طور پر دھوکہ ہے اور اس کے خلاف انہوں نے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں شکایت جمع کرادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی فلم سائن نہیں کی، نہیں پتہ کہ یہ کس کی فلم ہے اور کون اس میں کام کررہا ہے۔

بالی وڈ اداکارکا کہنا تھاکہ فلم پروڈیوسر میرا نام استعمال کرکے فلم کے نام پر سرمایہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔