30 جولائی ، 2017
بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے فلم نگری میں اصلی نام کی بجائے "انا" پکارے جانے کی وجہ بتا دی۔
سنیل شیٹھی کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلمی کیرئیر کے دوران انہوں نے کئی کردار کیے ہیں جس میں کامیڈی، رومانوی اور ایکشن کردار شامل ہیں۔
بالی وڈ اداکار کی بیٹی اور بیٹا بھی بالی وڈ نگری میں قدم رکھ چکے ہیں لیکن انہیں اب بھی فلم نگری میں ’’انا‘‘ کے نام سے ہی پکارا جاتا ہے۔
سنیل شیٹھی نے حال ہی میں ’’انا‘‘ پکارے جانے کے راز سے پردہ کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ 2002 میں فلم ’’کانٹے‘‘ کے سیٹ پر سنجے دت انہیں ’’انا‘‘ کہہ کر بلاتے تھے جس کا مطلب بڑے بھائی کے ہیں لیکن امیتابھ بچن کی جانب سے انا بلانے کے بعد سے انہیں اس نام سے پکارا جانے لگا ہے۔
خیال رہے کہ سنیل شیٹھی ان دنوں نوجوان اداکاروں سدھارت ملہوترا اور جیکولین فرنینڈس کی فلم ’’اے جینٹل مین‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔