بھارت میں مبینہ طورپر سسرالیوں کے تشدد اورگھر سے رقم لانے کے مطالبے پر 23 سالہ عائشہ کی خود کشی سے نئی بحث چھڑ گئی۔
بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی ندی میں کودکر خودکشی کرنے والی 23 سالہ عائشہ کی ڈھائی برس قبل عارف سے شادی ہوئی تھی، عائشہ کےحاملہ ہونے پرسسرالیوں نے10لاکھ روپےکا مطالبہ کیا اور اسے والدین کےگھر چھوڑ گئے۔
26 فروری کی صبح خودکشی سے پہلے عائشہ نے ویڈیو بنائی اور والد ین سےکہا اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا جائے۔
بھارتی پولیس نے خاتون کے شوہر کوگرفتارکررکھا ہے، اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد جہیز کی لعنت روکنے سے متعلق بحث پھر چھڑ گئی ہے ۔
سوشل میڈیا پر سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ گھریلوتشدد پر کیسے قابوپایا جائے؟ ڈپریشن کو مرض کیوں نہیں سمجھا جا تا ؟ علاج کیوں نہیں کرایاجاتا؟