LIVE

سیاسی ہلچل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان برقرار

ریاض اینڈی
March 09, 2021
 

ملک میں سیاسی ہلچل کے باعث اور کنسٹریکشن شعبے کے مراعاتی پیکج کے خاتمے کے خدشات پر  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز شروع ہونے والا منفی رجحان آج بھی برقرار رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں  828 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور  100 انڈیکس 44,222 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔

شیئرز بازارمیں آج 49 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب روپے سے زائد رہی۔

 مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج  152 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 930 ارب روپے ہے۔  

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے دو کاروباری سیشنز میں سرمایہ کاروں کو 261 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔