LIVE

دلہن کیلئے چاند توڑ کر لانے کا سین، بھارتی ڈرامہ مذاق بن گیا

ویب ڈیسک
March 31, 2021
 

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ڈراموں سے متعلق بہت سے لوگوں کی مختلف رائے ہو سکتی ہے  لیکن حال ہی میں بھارتی ڈرامے کا ایک سین حقیقت کے بالکل برعکس ہونے کے سبب ٹوئٹر  پر مذاق بن گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈین ڈرامے کا ایک کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے، کلپ میں عروسی لباس زیب تن کیے دلہن کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جو  شخص چاند کا ٹکڑا سب سے پہلے زمین پر لائے گا میں اسی سے شادی کروں گی۔

ڈرامہ آن ائیر  ہوتے ہی یہ کلپ ٹوئٹر  پر مذاق بن گیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے ڈھیروں ایموجیز اور میمز شیئر کیے جا رہے ہیں۔

کیتھرین نامی صارف نے دلہن کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ اسی لیے ہم انڈیا سے پیچھے رہ گئے۔

ایک صارف نے لکھا میں ایک ہی وقت میں ہنسنا بھی چاہتی ہوں اور  رونا بھی۔

تحسیا نامی صارف نے دلچسپ ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بتاؤ کہ میں خواب دیکھ رہی ہوں۔