LIVE

عمران خان نے مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
April 04, 2021
 

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے آج مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرکام کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے مافیاز، ’اے ٹی ایمز‘، کمیشن خوروں اور کرائے کے ترجمانوں کو استحکام دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جب پاکستان ملا تو چینی 52 روپے اور آٹا 35 روپے فی کلو تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے جو کیا، عوام نے آپ کو ڈسکہ، خوشاب، نوشہرہ، بلوچستان ، سندھ ہر جگہ سے اس کا جواب دیا ہے۔