LIVE

ممبران اسمبلی کو حلقے سے باہر نکالا جائے: الیکشن کمیشن حکام کا پولیس کو خط

ویب ڈیسک
April 10, 2021
 

فائل فوٹو

این اے 75 سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پولیس کو خط لکھ کر ایم پی ایز اور ایم این ایز کو حلقے میں داخل ہونے سے روکنے کی ہدایت کردی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پولیس کو ہدایت کی کہ حلقے میں ایم این ایز  اور ایم پی ایز کو داخل ہونے سے روکا جائے، نوید اشرف، رانا ستار، علی زاہد، ارمغان سبحانی، ذیشان رفیق، بلال فاروق، ملک صہیب اور بلال اکبر حلقےکے دورےکا ارادہ رکھتےہیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے ہدایت کی کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو حلقے کی حدود سے باہر رکھا جائے کیونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی ممبراسمبلی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتا۔