LIVE

سعودی عرب میں چاندنظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا، سپریم کورٹ کا اعلان

ویب ڈیسک
April 12, 2021
 

گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ نے شہریوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی— فوٹو:فائل 

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں منگل 13 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ نے شہریوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا تھا۔