LIVE

آرمی چیف نے 100 بستر کے اسپتال اور اسکول آف نرسنگ کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک
April 15, 2021
 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 100 بستر کے اسپتال اور اسکول آف نرسنگ کا افتتاح کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا جہاں فوجی فاؤنڈیشن آمد پر ایم ڈی اور سی ای او وقار احمد ملک نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فوجی فاونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے معیاری خدمات کے لیے فوجی فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فوجی فاؤنڈیشن سے مستفید ہونے والے 80 فیصد مریض شہدا اور غازیوں کے لواحقین ہیں جب کہ فوجی فاؤنڈیشن کے رفاہی کاموں سے 90 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔