LIVE

ملک میں 4 گھنٹے کیلئے سوشل میڈیا کیوں بند رہا؟ شیخ رشید نے بتادیا

ویب ڈیسک
April 16, 2021
 

ملک بھر میں سوشل میڈیا پر دن 11 بجے سے سہ پہر تین بجے تک پابندی رہی۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور انسٹا گرام بند رکھا۔

 پاکستانی صارفین کا سوشل میڈیا سے رابطہ چار گھنٹے تک منقطع رہا۔ اس حوالے سے  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عوام سے معذرت کی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ’اُن کی کال ایسی تھی کہ شاید جمعے کے بعد سڑکوں پر نکلیں ، جمعہ سکون سے گزرا، یہ لوگ باہر نہیں نکلے‘۔