LIVE

ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع

ویب ڈیسک
May 02, 2021
 

ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق انسداد کورونا ویکسین کے لیے ہیلتھ کیئر  ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی تک جاری رہے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ  اب تک ویکسین کے لیے رجسٹرڈ نہ ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز خود  کو رجسٹرڈ کروائیں۔

خیال رہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن گزشتہ ماہ کھولی گئی تھی اور معاون خصوصی برائے صحت کی جانب سے ہیلتھ کیئر ورکرز کو 30 اپریل تک رجسٹرڈ ہونے کا کہا  گیا تھا۔