پاکستان
Time 30 اپریل ، 2021

پاکستان نے اب تک کورونا ویکسین کی 53 لاکھ خوراکیں حاصل کیں: وزارت صحت

اسلام آباد: وزارت صحت کے مطابق پاکستان نے اب تک کورونا ویکسین کی 53 لاکھ خوراکیں حاصل کی ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کا بتانا ہےکہ کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں 29 اور 30 اپریل کو پہنچیں اور اب تک تمام ویکسین کی 12 کھیپ اسلام آباد لائی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب کو اب تک 15 لاکھ 51 ہزار سے زائد خوراکیں مہیا کی گئیں اور سندھ کو 7 لاکھ 71 ہزار، کے پی کو 4 لاکھ 99 ہزار خوراکیں دی گئیں۔

اس کے علاوہ آزاد جموں کشمیر کو ایک لاکھ 48 ہزار، اسلام آباد کو ایک  لاکھ 46 ہزار 900، بلوچستان کو 98 ہزار اور گلگت بلتستان کو 62 ہزار 500 ویکسین کی ترسیل کی گئی۔

مزید خبریں :