Geo News
Geo News

Time 01 مئی ، 2021
پاکستان

پاکستان نے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکوں کا آرڈر دیدیا

فوٹو: فائل

پاکستان نے کورونا سے بچاؤ کی 12 لاکھ خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاءالرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے، جیسے جیسے ڈریپ منظوری دے گا ویکسین کی اجازت دی جائے گی۔

ڈاکٹر عطاءالرحمان نے کہا کہ کورونا ویکسین کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اس لیے وقت لگ رہا ہے۔