LIVE

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مراکز عید کے پہلے اور دوسرے دن بند رہیں گے

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مراکز عیدالفطر کے پہلے اور دوسرے دن بند رہیں گے۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسینیشن جاری، شہریوں نے انتظامات پر اظہاراطمینان کیا ہے۔

ادھر اسلام آبادکے ویکسینیشن سینٹرز میں برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا لگانے کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس لائنز لاہور میں بھی پولیس اہلکاروں کی ویکسینیشن شروع کردی گئی، وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے انتظامات کا جائزہ لیا۔