LIVE

سام سنگ نئے فون کب متعارف کروانے جارہی ہے؟

ویب ڈیسک
May 11, 2021
 

غیر ملکی نیوز ایجنسی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ آنے والے کچھ ماہ میں جدید موبائل فونز لانچ کروانے جارہی ہے۔

جنوبی کورین نیوز ایجنسی نے یہ انکشاف اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا ہے جس کے مطابق سام سنگ گلیکسی سیریز کے نئے اور جدید فونز رواں برس اگست کے ماہ میں لانچ کروائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کمپنی گلیکسی سیریز کے فونز اگست سے پہلے بھی لانچ کرسکتی ہے تاہم شیڈول میں رد و بدل کے امکانات موجود ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں برس اسمارٹ فونز فروخت کرنے میں سام سنگ نمبر ون پر رہی اور  رواں برس کے ابتدائی چار ماہ میں کمپنی نے 77 ملین فونز بنائے۔

اتنا ہی نہیں حال ہی میں سام سنگ نے ایپل کمپنی کو مات دے کر دنیا بھر میں سب سے زیادہ موبائل فونز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔