LIVE

راجن پور میں مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
May 16, 2021
 

راجن پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے روڈ کوٹلہ عیسن کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین سالہ بچہ بھی شامل ہے، لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔