LIVE

راہ گیر لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
May 16, 2021
 

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ملزم نے راستے سے گزرنے والی لڑکیوں کی ویڈیو بنائی تھی— فوٹو: پنجاب پولیس

سرگودھا پولیس نے راہ گیر لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ملزم نے راستے سے گزرنے والی لڑکیوں کی ویڈیو بنائی تھی۔

اس دوران نوجوان کے ساتھ دیگر دوست بھی موجود تھے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اب ملزم کو سرگودھا کے فیکٹری ایریا سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شاپنگ کیلئے جانے والی خواتین کو بھی ہراساں کرتا تھا۔