LIVE

نیلم منیر مذہبی شخصیت ہیں: حنا الطاف

ویب ڈیسک
May 24, 2021
 

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

اداکارہ حنا الطاف نے اداکارہ نیلم منیر کو مذہبی شخصیت قرار دے دیا۔

حنا الطاف اپنے شوہر اداکار آغا علی کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک شو کی مہمان بنیں، اداکار جوڑی نے جہاں اس شو کے دوران اپنی پہلی ملاقات اور پروپوزل سے متعلق گفتگو کی وہیں میزبان احسن خان کے کہنے پر اداکارہ نے نیلم منیر سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا۔

حنا الطاف کا کہنا تھا کہ میں یہاں آغا اور احسن سمیت مداحوں کو نیلم سے متعلق ایک خاص بات بتانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ نیلم منیر ایک مذہبی شخصیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاید بہت سے لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ نیلم رمضان کے ماہ میں شوبز انڈسٹری کیلئے کام بھی نہیں کرتیں۔

اس موقع پر میزبان احسن خان نے بھی حنا کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے نیلم کی تعریف میں کہا کہ یہی وجہ ہے کہ نیلم دوران رمضان مختلف شوز میں بھی نظر نہیں آتیں۔

دوسری جانب آغا علی نے بھی نیلم منیر کو بہترین شخصیت قرار دیا۔