LIVE

رواں برس7 ملین سام سنگ فولڈ ایبل اسمارٹ فون فروخت کیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک
May 24, 2021
 

 فوٹوفائل

معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اس وقت فولڈایبل اسمارٹ فون کے حوالے سے خاصی مشہور ہے اور کمپنی کی جانب سے اس اعزاز کو قائم رکھنے کے لیے خاصی تگ و دو بھی کی جارہی ہے۔

جنوبی کورین میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں برس کے لیے سام سنگ کا مقصد گیلکسی Zفولڈ 3اور Z فلپ 2 کے 6 سے 7 ملین یونٹ فروخت کر ہے ۔

فوٹوفائل

رپورٹ میں کی گئی پیش گوئی کے مطابق ، رواں برس سام سنگ کے لیے گیلکسی zفولڈ 3 kکے3 ملین جبکہZ فلپ 2کے 4 ملین فون فروخت ہونے کی توقع ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کمپنی نے5 ملین اسمارٹ فون فروخت کرنے کا تخمینہ لگایا تھا تاہم سال کے آخر تک کمپنی صرف ڈھائی فولڈ ایبل اسمارٹ فون ہی فروخت کرپائی تھی۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چونکہ فولڈ ایبل کی مانگ اس وقت ماضی کے مقابلے کہیں زیادہ ہے لہٰذا سام سنگ اس برس گزشتہ برس سے کہیں اسمارٹ فون فروخت کرسکتی ہے۔