LIVE

خیبرپختونخوا کے وزیر مال قلندر لودھی مستعفی ہوگئے

ویب ڈیسک
June 02, 2021
 

خیبرپختونخوا کے وزیر مال قلندر لودھی نے استعفیٰ دےدیا۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے مطابق قلندر لودھی نے رضاکارانہ عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

 دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ  محمود خان نے صوبائی وزیر قلندر لودھی کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قلندر لودھی اب  وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مال کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔