LIVE

ٹائیگر شروف کے بعد دیشا پٹانی کے خلاف بھی مقدمہ درج

ویب ڈیسک
June 03, 2021
 

بالی وڈ ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کے بعد  اداکارہ دیشا پٹانی کے خلاف  بھی کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کو شام کے وقت کار ڈرائیونگ سے لطف اندوز ہوتے اور گھومتے پھرتے دیکھاگیا تھا، اسی دوران پولیس نے انہیں روک کر پوچھ گچھ کی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ گاڑی میں اداکارہ دیشا پٹانی فرنٹ اور اور ٹائیگر شروف بیک سیٹ پر موجود تھے تاہم پوچھ گچھ کے دوران دونوں اداکار پولیس کو دوپہر 2 بجے کے بعد باہر گھومنے پھرنے کا کوئی مناسب جواز پیش نہ کرسکے جو کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی سمیت دیگر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔