LIVE

سنی لیون کورونا میں غریبوں کی مدد کیلئے ٹرک لیکر نکل گئیں

ویب ڈیسک
June 07, 2021
 

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے— فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکار سنی لیون کورونا میں غریبوں کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں۔

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور ایسے میں کئی نامور اداکار بھی ضرورت مندوں کی مدد کیلئے سامنے آئے ہیں۔

کئی افراد نے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں— فوٹو: بھارتی میڈیا

سونو سود، سلمان خان، اکشے کمار، اجے دیوگن اور امیتابھ بچن کے بعد اب سنی لیون بھی میدان میں آگئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ہمراہ کھانے اور پھل فروٹوں سے بھرا ہوا ٹرک ضرورتمندوں میں تقسیم کیا۔ 

اداکارہ نے خود فوڈ پیکٹس اور پھل تقسیم کیے— فوٹو: بھارتی میڈیا

اداکارہ نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں غربا کے درمیان خود فوڈ پیکٹس اور پھل تقسیم کیے ۔ اس دوران کئی افراد نے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔