LIVE

سلمان بٹ اور آصف کی راہ میں آئی سی سی رکاوٹ تھی: نجم سیٹھی

ویب ڈیسک
June 08, 2021
 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے سلمان بٹ اور محمد آصف کی راہ میں پی سی بی نہیں آئی سی سی رکاوٹ تھی۔

سوشل میڈیا پر دیے گئے ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ سلمان اور آصف کی راہ میں رکاوٹ آئی سی سی تھی کیونکہ دونوں کرکٹر کے جواب سے آئی سی سی مطمئن نہیں تھی، اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ پر ایک ساتھ پابندی لگی جب کہ  بولر محمد عامر پر تو جلد کرکٹ کے دروازے کھل گئے لیکن سلمان بٹ اور آصف پر بند دروازے تاخیر سے کھلے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عامر کی طرح یہ دونوں کرکٹر بھی غلطی کا جلد اعتراف کر لیتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔

دوسری جانب نجم سیٹھی کے بیان پر سابق کپتان سلمان بٹ نے حیرت اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا۔