LIVE

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی اپوزيشن رہنماؤں پر جملے کسنے کی ایک اور ویڈيو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
June 14, 2021
 

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی مجید نیازی کی اپوزيشن رہنماؤں پر جملے کسنے کی ایک اور ویڈيو سامنے آگئی۔

قومی اسمبلی ميں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مجید نیازی آج بجٹ پر بحث کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر طنز  اور جملے کستے  ہوئے نظر آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزير علی امین گنڈا پور اس انداز سے لطف اندوز ہورہے ہيں۔ 

اس سے قبل 11 جون کو بجٹ اجلاس میں بھی مجید نیازی نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر نازیبا جملے کسے تھے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حکومتی رکن قومی اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔