بجٹ اجلاس میں اپوزيشن پر نازیبا جملے کستے حکومتی رکن کی ویڈيو وائرل

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں حکومتی رکن قومی اسمبلی عبدالمجید نیازی کی اپوزيشن پر نازیبا جملے کسنے کی ویڈيو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا گیا تھا جس دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ 

اسی احتجاج کے دوران حکومتی رکن عبدالمجید نیازی بھی اپوزیشن پر نازیبا جملے کستے رہے۔ 

ان کی  جملے کسنے کی ویڈيو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ساتھ بیٹھے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور جبکہ پچھلی نشست پر بیٹھیں وزیر مملکت زرتاج گل بھی جملے بازی پر مسکراتی رہیں۔

مزید خبریں :