LIVE

پی ایس ایل 6، ملتان کے شاہنواز دھانی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

ویب ڈیسک
June 19, 2021
 

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ6 کے ٹاپ بولر بن گئے، لاہور قلندرز کے خلاف 4 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے ذریعے مین آف دی میچ بننے والے شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل 6 میں 18 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

شاہنواز دھانی سے قبل لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی 16 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے تھے اور انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ہی تین وکٹیں لیکر پی ایس ایل میں اپنی وکٹوں کی نصف سنچری بھی مکمل کی تھی۔