Advertisement

کھیل
time icon 19 جون ، 2021

شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی

پی ایس ایل کے موجودہ ایڈیشن میں شاہین شاہ آفریدی 16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں— فوٹو: پی ایس ایل
پی ایس ایل کے موجودہ ایڈیشن میں شاہین شاہ آفریدی 16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں— فوٹو: پی ایس ایل

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے  والے بولربن گئے۔

لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے ساتھ ان کی وکٹوں کی تعداد 16 ہوگئی اور وہ ابوظبی میں جاری ایڈیشن کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بن گئے۔

ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض کی وکٹوں کی تعداد 14 ،14 ہے۔

اس کے علاوہ شاہین آفریدی نے ملتان کے خلاف میچ میں 3 کھلاڑی آؤٹ کرکے پی ایس ایل میں مجموعی طورپر وکٹوں کی نصف سنچری کرلی۔

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے چھٹے بولر ہیں، ان سے قبل وہاب ریاض، حسن علی، محمد نواز، محمد عامر اور فہیم اشرف بھی پچاس پی ایس ایل وکٹیں لے چکے ہیں۔

Advertisement

@geonews_sport