LIVE

پاکستان: کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک
June 21, 2021
 

ملک میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34754 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 907 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے  30  ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد سے رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 22007 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 93  ہزار 148 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔