LIVE

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا

ویب ڈیسک
June 22, 2021
 

 
فوٹو: آئی سی سی

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر  ہوگیا۔

برطانیہ کے شہر ساؤتھمپٹن میں  جاری ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن ایک بال بھی نہ ہو سکی۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ایک رنز بنائے تھے جب کہ بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

 پہلے روز بھی بارش کے باعث ٹاس تک نہ ہوسکا تھا تاہم وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ایک ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جب کہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔