LIVE

اعصاب پر کنٹرول رکھنے والا فائنل میں کامیاب ہوگا: کپتان پشاور زلمی

ویب ڈیسک
June 24, 2021
 

فائل فوٹو

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ فائنل میں وہ کامیاب ہوگا جو اعصاب پر کنٹرول رکھے گا۔

پاکستان سپُر لیگ 6 کا فیصلہ کن معرکہ آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کا فائنل کون جیتے گا؟ شائقین بے چینی سے منتظر ہیں اور دونوں ٹیموں کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نےکہا ہے کہ فائنل میں وہ کامیاب ہوگا جو اعصاب پر کنٹرول رکھے گا، زلمی کوفیصلہ کن معرکہ کھیلنے کا زیادہ تجربہ ہے ، اندازہ ہے کہ اس میچ کا دباؤ کیا ہوتا ہے لہٰذا فائنل میں تگڑا مقابلہ ہوگا۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ فائنل میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے اور  سب مل کر محنت کریں گے۔