LIVE

زرنش خان رنگت پر تنقید کرنے والے مداح پر برہم

ویب ڈیسک
June 28, 2021
 

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

مقبول اداکارہ زرنش خان نے رنگت پر تبصرہ کرنے والے صارف پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

زرنش خان نے انسٹاگرام پر سفید لباس میں ملبوس تصویر شیئر کی جس پر زین نامی صارف نے اداکارہ کی ٹانگوں کی رنگت کو لباس کے سفید رنگ سے موازنہ کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ نے سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ رنگ روپ سب اللہ کی دین ہے، ہمیں شکرگزاری سیکھنی چاہیے، میں شکرگزار ہوں کہ میں ان لوگوں میں شامل نہیں جن کے پاس کھانا یا رہنے کیلئے کوئی چھت نہیں ہے۔

زرنش خان نے کہا کہ اللہ کی بنائی ہوئی ہر چیز لاجواب ہے، حسن لوگوں یا چیزوں میں نہیں بلکہ خود کی نظروں میں ہوتا ہے۔

اداکارہ کے اس جواب پر بہت سے لوگوں نے ان کی تائید کی جب کہ صارف کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔