LIVE

ملتان: قتل کے ملزم کا مخبری کرنیوالے شخص کے گلے میں زنجیر ڈال کر تشدد

ویب ڈیسک
July 07, 2021
 

اندرون ملتان میں قتل کے ملزم کو گرفتار کروانے کے شبہے میں ایک شخص کے گلے میں زنجیر ڈال کر تشدد کیا گیا۔

اندرون شہر کا رہائشی بابر عرف مرغی قتل کے الزام میں ایک سال قبل گرفتار ہوا اور دو ماہ قبل ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

بابر نے اپنی گرفتاری کی مخبری کرنے اور گرفتاری پر ٹک ٹاک ویڈیو  بنانے کے شبہے میں ایک نوجوان پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے گلے میں زنجیر ڈال کر کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا اور اس پر تشدد کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو وائرل ہو گئی۔

پولیس تھانہ کپ کے مطابق ان کے علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے اور نا ہی کسی نے تشدد کی کوئی درخواست دی ہے، اگر درخواست آئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔