LIVE

میں دلیپ کمار بن سکتا ہوں کیا؟

ویب ڈیسک
July 09, 2021
 

بالی وڈ کے معروف ادکار دھر میندرا نے جمعے کے روز فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اپنے جوانی کے دنوں کو یاد کیا اور دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹرپر ایک ویڈٰیو شیئر کی —فوٹو:فائل

بالی وڈ کے معروف ادکار  دھر میندر  نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اپنی جوانی کے دنوں کو  یاد کیا اور دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے  ٹوئٹرپر ایک ویڈیو شیئر کی ۔

دھرمیندر نے ویڈیو میں کہا کہ  نوکری کرتا، سائیکل پر جاتا، فلمی پوسٹر میں اپنی جھلک دیکھتا، راتوں کو جاگتا،انہونے خواب دیکھتا، صبح اُٹھ کر آئینے سے پوچھتا 'میں دلیپ کمار بن سکتا ہوں کیا؟'

جبکہ ویڈیو کے کیپشن  میں انہوں نے لکھا کہ دوستوں دلیپ کمار کی رخصتی پر میرے اور آپ کے روندرے روندرے جذبات ہیں، اُس عظیم فنکار ،اُس نیک روح انسان کو خراج عقیدت  ہے ، وہ چلے گئے ہیں پر اُن کی یادیں نہ جا پائیں گی۔

 ویڈیو شیئر کرنے کے بعد صارفین نے بھی پوسٹ پر اپنے   تبصروں کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ  ’دلیپ صاحب  آپ کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا جبکہ  ایک اور ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ  ’نمستے دھرم جی  آپ کی طرف سے  دلیپ کمار   کو  یہ جذباتی خراج عقیدت   پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ برصغیر  پاک و ہند کے عظیم اداکار  یوسف خان المعروف دلیپ کمار 7 جولائی کی صبح انتقال کرگئے تھے جس کے بعد فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات مختلف انداز میں انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہیں۔