LIVE

شنیرا اکرم اداکارہ منال خان اور احسن محسن پر برہم

ویب ڈیسک
July 13, 2021
 

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکارہ منال خان اور ان کے منگیتر احسن محسن پر ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز منال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ منگیتر احسن محسن کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھیں، احسن نے ان سے گانے کی فرمائش کی جس پر منال نے بچوں کا گانا بے بی شارک ڈو ڈو گنگنایا۔

اس ویڈیو پر شنیرا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ دونوں مشہور شخصیات ہیں اور فولورز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے،کیا آپ کیلئے ذرا زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا بہت مشکل ہے؟

شنیرا نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے دونوں کو ہدایت دی کہ اپنی سیٹ بیلٹ باندھیں اور سڑک پر نظریں رکھیں۔

اسکرین شاٹ

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ معاف کرنا یہ گانا اس وقت بالکل کیوٹ نہیں لگے گا اگر منال اسے اسپتال میں گارہی ہوں گی۔