LIVE

بجلی کا بار بار بریک ڈاؤن، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن مفلوج ہوگیا

ویب ڈیسک
July 14, 2021
 

کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث تین لائنیں پھٹ گئیں جس کے باعث شہر کو 17 کروڑ گیلن یومیہ پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

ٹھٹھہ دھابیجی پمپنگ اسٹشین کراچی کو پانی فراہم کرنے والا سسٹم بجلی بریک ڈاؤن کے باعث مفلوج ہوگیا۔ 

گزشتہ تین دنوں میں چارباربجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث تین لائنیں پھٹ گئیں، واٹر بورڈ حکام کے مطابق کراچی کو 72 انچ قطر کی دس لائنوں سے پانی فراہم کیا جاتا ہے، اس وقت لائن نمبر ایک اور دو پر مرمتی کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق تین روز سے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کم و بیش 50 کروڑ گیلن پانی ضائع ہوا ہے۔

چیف انجینئرانتخاب احمد کا کہنا ہے کہ پانی کی پمپنگ بند ہونے اور پھر بحالی میں تین روز لگتے ہیں، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر10سے12جولائی تک 4 بڑے بریک ڈاؤن ہوئے جس کے باعث کراچی کو روزانہ کی بنیاد پر17 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔