LIVE

سلمان خان کے اسٹائلسٹ کا جلد کترینہ کی شادی کا اشارہ

ویب ڈیسک
July 18, 2021
 

فوٹوفائل

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے اسٹائلسٹ اور  بالی وڈ باربی گرل کترینہ کیف کے بہت اچھے دوست ایشلے ریبیلو نے اداکارہ کی شادی سے متعلق اشارہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایشلے ریبیلو کی جانب سے کترینہ کو ان کی حال ہی میں منائی جانے والی سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک اسٹوری شیئر کی گئی۔

اسکرین گریب

شیئر کی گئی اسٹوری میں کترینہ کو سفید رنگ کا خوبصورت عروسی گاؤن پہنے دیکھا جاسکتا ہے، زیر نظر تصویر دراصل بالی وڈ فلم بھارت کے اسٹیج کی ہے۔

ایشلے ریبیلو نے کترینہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ سالگرہ مبارک ہو ، شاید جلد یہ حقیقت ہو جائے۔

بعد ازاں کترینہ کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر ایشلے ریبیلو کا شکریہ بھی اداکیا گیا۔

فوٹو: فائل

بھارتی میڈیا رپورٹس میں ایشلے ریبیلو کی مبارکباد اور خواہش کو کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جلد شادی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے، افواہیں زیر گردش ہیں کہ اداکارہ جلد ہی وکی کوشل کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔

خیال ر ہے کہ بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کچھ عرصے سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔