LIVE

واٹس ایپ نے گروپ کال کرنے والوں کیلئے آسانی کردی

ویب ڈیسک
July 20, 2021
 

فائل فوٹو

ایک ایسے وقت میں جب کورونا کے باعث ہم میں سے بہت سے لوگ ایک دوسرے سے دور ہیں ایسے میں دوستوں اور فیملی کے ساتھ ایک گروپ کال پر اکٹھے ہونے سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہے جب کہ اسی دوران یہ احساس سب سے زیادہ تکلیف دہ احساس ہے کہ آپ کسی خاص لمحے سے محروم رہ گئے ہیں۔

گروپ کالوں کی مقبولیت میں ہوتے اضافے کے پیش نظر واٹس ایپ اپنے صارفین کےلیے اپنے تجربے کو بہتر بنانے پر کام کررہا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اب کسی گروپ کال میں اس کے شروع ہو جانے کے بعد بھی شامل ہو سکنے کی اہلیت متعارف کروائی گئی ہے۔

قابلِ شمولیت کالز کی سہولت کسی گروپ کال کے آغاز کے ساتھ ہی اس کا جواب دینے کی ضرورت کو کم کر دیتی ہے اور واٹس ایپ پر گروپ کالنگ میں انفرادی بات چیت والی برجستگی اور آسانی لاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر اب اگر فون بجنے پر گروپ میں سے کوئی کال نہیں اٹھاتا ہے تو وہ جب بھی چاہے اس گروپ کال میں شامل ہوسکتا ہے، اب کال جاری ہونے کی صورت میں آپ کسی بھی وقت کال چھوڑ کر جا سکتے ہیں اور پھر دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں۔

صارفین کی آسانی کے لیے واٹس ایپ نے زیر نظر کال انفارمیشن اسکرین بھی بنائی ہے تاکہ صارف دیکھ سکیں کہ کال پر پہلے سے کون ہے اور کسے مدعو کیا گیا ہے لیکن ابھی شامل نہیں ہوا ہے۔

اور اگر صارف 'نظر انداز کریں' پر ٹیپ کرتے ہیں تو واٹس ایپ میں کالز ٹیب سے بعد میں بھی شامل ہوا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ قابلِ شمولیت کالز کی سہولت آج سے متعارف کی جارہی ہے۔