LIVE

نوشین شاہ نے سوشل میڈیا پر خود کو ' آنٹی ' کہنے والوں کو کیا جواب دیا؟

ویب ڈیسک
July 27, 2021
 

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے سوشل میڈیا پر خود کو 'ٓآنٹی' کہنے والوں کو پیار سے جواب دے دیا۔ —فوٹو: نوشین شاہ انسٹا گرام

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے سوشل میڈیا پر خود کو 'آنٹی' کہنے والوں پر غصہ کرنے کے بجائے پیار سے جواب  دیا ہے۔

نوشین شاہ نے حال ہی میں انسٹا گرام پر  اپنی کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں  جس کے بعد کچھ صارفین کی جانب سے اداکارہ کو  'بوڑھی آنٹی' کہا گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آنٹی ہوگئی ہو‘ جس کا جواب دیتے ہو ئے  نوشین شاہ نے لکھا کہ  الحمداللہ ،آپ کو کوئی مسئلہ؟


ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے  کمنٹ کیا کہ 'کوئن آف  پاکستان ،اولڈ ایج آنٹی' جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ 'کوئن ہوں اتنا ہی کافی ہے، عمر تو ایک  نمبر ہے'۔


اس کے علاوہ ایک صارف نے  لکھا کہ 'نائس آنٹی جی ' اداکارہ نے جواب میں لکھا کہ  'بہت بہت شکریہ ،ماں صدقے جائے ،اور کچھ؟

  یاد رہے نوشین شاہ ،ضد ، تڑپ  جیسے مشہور  ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی  ہیں۔ ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل 'پہلی سی محبت 'میں اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔