LIVE

اکشے کمار نے کونسی فلم بلیک میں ٹکٹ خرید کر دیکھی تھی؟

ویب ڈیسک
August 04, 2021
 

اکشے کمار کی فلم بیل باٹم رواں برس 19 اگست کو ریلیز ہوگی۔ فوٹو فائل

بالی وڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1977 کی شہرت یافتہ بھارتی فلم 'امر اکبر انتھونی' کا ٹکٹ بلیک میں خریدا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے اس بات کا اعتراف اپنی فلم بیل باٹم کی لانچ کے دوران گزشتہ روز کیا۔

اداکار نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ اس وقت شہر میں کافی تیز بارش ہورہی تھی اور مجھے وہ فلم ہر قیمت پر دیکھنی تھی، مجھے تھیٹر سے ٹکٹ نہیں مل سکا تھا جس کے بعد دوسرے سنیما ہال گیا اور وہاں بلیک میں ٹکٹ خرید کر فلم دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ فلموں کی یادیں آپ کے ذہنوں میں ہمیشہ تازہ رہتی ہیں، امیتابھ بچن کی امر اکبر انتھونی بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔

خیال رہے اکشے کمار کی فلم بیل باٹم رواں برس 19 اگست کو ریلیز ہوگی۔