LIVE

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک
August 04, 2021
 

فوٹو: فائل

یوٹیلٹی اسٹورز  پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز  پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46 روپے فی لیٹر تک منہگے کر دیئے گئے ہیں جبکہ گھی کی قیمت میں بھی 34 روپے فی کلو گرام تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز  پر بچوں کا خشک دودھ 10 سے 40 روپے تک منہگا کر دیا ہے جبکہ شیمپو کی بوتل کی قیمت 4 سے 20 روپے، کپڑے دھونے کا سرف 6 سے 45 روپے اور  نہانے کے صابن کی قیمت میں 3 سے 7 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مختلف برانڈز کی ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سبسڈی کے تحت ملنے والی تین اشیاء منہگی کی گئی تھیں، جو اشیاء مہنگی کی گئی تھیں ان میں گھی، چینی اور آٹا شامل ہیں۔