Time 28 جولائی ، 2021
پاکستان

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹا مہنگا ہوگیا

عام مارکیٹ کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز  پر بھی مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، گھی اور کوکنگ آئل 90 روپے فی کلو جب کہ  چینی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 150 روپے مہنگا کردیاگیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 170 سے بڑھاکر 260 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ، چینی کی قیمت 68 روپے سے بڑھاکر 85 روپے فی کلو کر دی گئی، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 سے بڑھاکر 950 روپےکردی گئی ہے ۔

حکام کا کہنا ہے وزیر اعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا ، چینی ، گھی اور کوکنگ آئل پر دی جانے والی سبسڈی میں کمی کی گئی ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے منگل کے اجلاس میں دی تھی ۔  

مزید خبریں :