LIVE

پی آئی اے کا کابل کیلئے فلائٹ آپریشن آج پھر منسوخ

افضل ندیم ڈوگر
August 23, 2021
 

 ائیرلائن نے آج ایک دن کیلئے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں: ترجمان/ فائل فوٹو

افغان اتھارٹیز کی جانب سے مقامی لوگوں کا انخلا روکنے کے نئے احکامات سامنے آنے کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے آج کا کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا۔ 

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق آج کی کابل کیلئے تینوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ 

ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہےکہ افغان حکام کی جانب سے مقامی لوگوں کو کابل سے انخلا کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس وجہ سے پہلے سے تیار فہرستوں کے مطابق مسافروں کی بورڈنگ میں دشواری کا خدشہ ہے۔ 

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ائیرلائن نے آج ایک دن کیلئے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں  جب کہ کل کی پروازوں کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق آج فلائٹ آپریشن کے لیے 3 پروازیں کابل جانا تھیں اس آپریشن کے لیے دو بوئنگ777 اور ایک ایئر بس 320 طیارے تیار تھے۔