LIVE

پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے امپائرز اور ریفری کا اعلان

فیضان لاکھانی
September 09, 2021
 

پی سی بی کی جانب سے محمد جاوید کو دونوں سیریز میں میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے: فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے امپائرز اور ریفری کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے محمد جاوید کو دونوں سیریز میں میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ون ڈے سیریز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ 

جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ان چار کے علاوہ شوزاب رضا بھی امپائرز پینل میں شامل ہوں گے۔