کھیل
Time 30 اگست ، 2021

پاک نیوزی لینڈ سیریز: اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے کن شرائط پر عمل ضروری ہوگا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 25 فیصد ویکسینیٹڈ تماشائیوں کو اسٹیڈیمز  میں داخلے کی اجازت دے دی۔ 

اعلامیے کے مطابق مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں شرکت کیلئے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کیلئے کُل 4500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے کُل 5500  ویکسینیٹڈ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر، یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس حوالے سے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے، ان کی محدود تعداد میں بھی اسٹیڈیم آمد ایونٹ کو چار چاند لگا دے گی۔

مزید خبریں :