LIVE

9/11 کے 20 سال مکمل ہونے پر تعزیتی تقریب، بائیڈن کا پھر فوجی انخلا کا دفاع

ویب ڈیسک
September 12, 2021
 

امریکا میں نائن الیون حملوں کے 20 سال مکمل ہونے پر گراؤنڈ زیرو پر تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔

تعزیتی تقریب میں صدر جو بائیڈن، سابق صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں صدر جو بائیڈن اور خاتون اول نے یاد گار پر پھول چڑھائے۔

صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے فوجی انخلاء کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہر اس ملک میں نہیں گھس سکتا جہاں القاعدہ موجود ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی افواج نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کر کے اپنا مرکزی مشن مکمل کر لیا تھا اس لیے اب ہمارا افغانستان میں رہنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔