LIVE

دہشت گردی کاخطرہ افغانستان کے بجائے یمن اور عراق سے زیادہ ہے :امریکا

ویب ڈیسک
September 14, 2021
 

امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا ہے کہ افغانستان اب بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہا۔

امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس نے سالانہ انٹیلی جنس اور نیشنل سکیورٹی سمٹ میں شرکت کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی اب افغانستان میں ’دہشت گرد تنظیموں کی ممکنہ تشکیل نو‘ پر نظر رکھ رہی ہے۔  

ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہا، عالمی سطح پر  زیادہ خطرہ اب صومالیہ،یمن،عراق،  شام اور خاص طور پر داعش سے ہے۔

ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس نے تسلیم کیا کہ   امریکی انخلا کے بعد افغانستان سے ملنے والی انٹیلی جنس معلومات اب کم ہوگئی ہیں لیکن امریکا کو افغان سرزمین سے دہشت گردی کا فی الحال خطرہ نہیں۔