LIVE

چلتی ٹرین میں کرتب دکھانے والے نوجوان کی دِل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
September 16, 2021
 

منچلے نوجوان اکثر و بیشتر اس قسم کے کام کرتے ہیں کہ دیکھنے والے یا تو یقین ہی نہیں کر پاتے یا اپنا دِل تھام لیتے ہیں۔

اسی قسم کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان چلتی ٹرین پر خطرناک کرتب کرتا دکھائی دے رہا ہے بغیر یہ سوچے کہ ذرا سی لاپرواہی اس کی قیمتی زندگی بھی لے سکتی ہے۔

ویڈیو میں لڑکا پہلے تو چلتی ٹرین پر چڑھتا ہے اور پھر ٹرین سے جھولا جھولنے کے انداز میں لٹکتا ہے، یہاں تک کہ راستے میں آنے والی چیزوں کو بھی بلا خوف ہاتھ لگاتا ہے جب کہ اس دوران ٹرین اپنی رفتار سے چل رہی ہوتی ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے اس شخص کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور  لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی شخص اس طرح کی حرکت کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ جانی نقصان ہوسکتا ہے۔