LIVE

اشاروں کی زبان میں شاہ رخ خان کہنا ہو تو کیسے کہیں گے؟

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا نام لغت میں 10 ہزار الفاظ میں شامل کیا گیا ہے: فائل فوٹو

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھارتی اشاروں کی زبان( Indian Sign Language) کی لغت میں شامل کرلیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں اشاروں کی زبان کی لغت متعارف کروائی تھی جس میں اب کنگ خان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا نام  لغت میں 10 ہزار الفاظ میں شامل کیا گیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق اگر کوئی اشاروں کی زبان لیزیکون( lexicon) میں شاہ رخ خان کا نام  لینا چاہتا ہے تو وہ اپنے دائیں ہاتھ کی دو انگلیوں کو پستول کی طرح اپنے دل کے اوپر 2 مر تبہ دبائے جس سے معلوم ہوجائے گا کہ وہ شاہ رخ خان کا نام پکار رہا ہے۔

خیال رہے کی اشاروں کی زبان والی لغت بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم افراد کیلئے ہوتی ہے تاکہ وہ اس کی مدد سے بات چیت کرسکیں۔