LIVE

سالگرہ کا کیٹ کاٹتے ہوئے اداکارہ کے بالوں میں آگ لگ گئی

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

امریکی اداکارہ  اور  ڈیزائنر نکول رچی کی سالگرہ کا خوبصورت دن ایک خوفناک اور درناک دن میں اس وقت بدل گیا جب دوران تقریب ان کے بالوں میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، نکول رچی نے رواں ہفتے اپنی 40 ویں سالگرہ منائی، بعد ازاں تقریب میں پیش آئے واقعے کی خوفناک ویڈیوبھی اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کے سامنے سالگرہ کا کیک بھی موجود ہے جس پر ان کی تصویر بھی لگی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب اداکارہ جھک کر موم بتیاں بجھانے میں مصروف تھیں اسی دوران آگ نے ان کے سنہرے گھنگریالے بالوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اداکارہ نے فوراً دور ہٹتے ہوئے بالوں پر سے آگ کو بجھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں اسی کوشش کے دوران آگ مزید بڑھ گئی۔